ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان ڈاکٹر ذاکر نائک کی حوالگی کی درخواست کرے گا

ہندوستان ڈاکٹر ذاکر نائک کی حوالگی کی درخواست کرے گا

Sat, 04 Nov 2017 10:07:22    S.O. News Service

نئی دہلی 3 نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستان نے مذہبی انتہاپسندی پھیلانے کے مبینہ ملزم اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حوالگی کے لیے ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور جلد ہی وہ ملیشیا کی حکومت کو اس بارے میں باضابطہ مکتوب ارسال کرے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ حوالگی کے لیے سب سے پہلے اندرونی قانونی کارروائی مکمل کرنی ہوتی ہے جو شروع ہو چکی ہے اور بہت جلد اس عمل کو مکمل کر لیا جائے گا اور اس کے بعد ہم ملیشیائی حکومت کو ذاکر نائک کی حوالگی کے لئے خط سونپیں گے۔ایک سوال کے جواب میں مسٹر رویش کمار نے کہا کہ حکومت کو معلوم ہے کہ ذاکر نائک اس وقت ملیشیا میں ہی ہیں۔


Share: